مچھلی کی برآمدات بڑھ گئیں

مچھلی کی برآمدات بڑھ گئیں

یورپی یونین کی جانب سے پابندی اٹھنے کے بعد مچھلی کی برآمدات میں اضافہ ہوگیا ، جولائی سے نومبر تک 14 کروڑ ، پچاسی لاکھ ڈالر مالیت کی آبی مصنوعات دیگر ممالک بھیجی گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران مچھلی کی برآمدات اٹھاون ہزار ٹن رہی ، پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے میں مچھلی کی برآمدات چھپن ہزار ٹن رہی۔

مزید : ایڈیشن 1