حکومتی تعلیم دوستی کا ٹنڈورا پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے، یاسر گیلانی

حکومتی تعلیم دوستی کا ٹنڈورا پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے، یاسر گیلانی

 لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی تعلیم دوستی کا ٹنڈورا پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے شاہدرہ سے معروف تعلیمی اداروں کے منتقلی ظالمانہ اقدام ہے جس کی تحریک انصاف بھرپور مذمت کرتی ہے پہلے بھی کئی مرتبہ احتجاج کی وجہ سے حکومت کو منتقلی کے فیصلے موخر کرنے پڑے لیکن پنجاب حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور شاہدرہ کے طالب علموں کو تعلیم سے محروم کرنے پر بضد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک، ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، جاوید دستگیر، سیف اللہ خان اور ماسٹر بلال کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ گورنمنٹ ویونگ اینڈ فنشنگ انسٹیٹیوٹ کو شاہدرہ سے فیصل آباد اور اس کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں کو بھی یہاں سے منتقل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا جائے گا تحریک انصاف اس ظالمانہ فعل کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...