پی ٹی آئی لاہور کی موجودہ تنظیم کی نا اہلی سے پارٹی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے، وقار محمود

پی ٹی آئی لاہور کی موجودہ تنظیم کی نا اہلی سے پارٹی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ...

 لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہور کے کارکنوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور کے کارکنوں نے پارٹی کو بچانے کیلئے دھرنے دینے کیلئے تیاری شروع کر دی ہے اجلاس کی صدرارت سابقہ صدر یوتھ ونگ لاہور وقار محمود خان نے کی اجلاس میں صوبائی حلقوں کے سابقہ آرگنائزر ،ٹاؤنز اور ونگز کی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وقار محمود نے کہا کہ تحریک انصاف لاہور کی موجودہ تنظیم کی نا اہلی کی وجہ سے پارٹی 5گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے،   موجودہ صدر لاہور عبد العلیم خان پر انٹرا پارٹی الیکشن میں شدید بے ضابطیوں کے الزمات ہیں اور وہ پارٹی کو ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر چلا رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4