ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کی میٹنگ آج ہو گی

ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کی میٹنگ آج ہو گی

 لاہور(پ ر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن میٹنگ آج چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں منعقد ہو گی۔اجلاس کے تین سیشن ہوں گے۔اجلاس میں لاہور سمیت 23 مختلف اضلاع میں ایجوکیشن وؤچر سکیم کے فیز اول تا گیارہ اور کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں دو دفعہ فیل شدہ پارٹنر سکولوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔اجلاس کا انعقاد اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔اجلاس میں مختلف تعلیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4