امیر العظیم کا ٹی وی چینلز اور اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر کی تردید
لاہور(خبر نگار خصوصی ) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے ٹی وی چینلز پر نشر اور چند اخبارات میں شائع ہونیوالی اس خبرکی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خیبر پختونخواہ اسمبلی کی سیٹ چھوڑ کر ایم این اے کا الیکشن لڑنے والے ہیںیہ خبر خود ساختہ اور حقائق کے منافی ہیں۔