لاہور کو پیرس بنانیوالوں نے پورے ملک کو اندھیروں میں جھونک دیا ہے، عابد حسین

لاہور کو پیرس بنانیوالوں نے پورے ملک کو اندھیروں میں جھونک دیا ہے، عابد حسین

 لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ لاہور کو پیرس بنانے والوں نے پورے ملک کو اندھیروں میں جھونک دیا ہے دو سالوں میں چوتھی مرتبہ بجلی کاکریک ڈاؤن مسلم لیگ (ن) کی طرز حکمرانی پر سوالیہ نشان ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے اور عوام کو روز نئے نئے ایشوز میں الجھا کر وقت گزار رہی ہے حکومت اپنے انتخابی مہم میں کئے گئے وعدوں کو فی الفور پورا کرے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے لوڈشیڈنگ سے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روز گار ہو رہے ہیں عوام پیپلز پارٹی کا سنہری دور یاد کررہے ہیں ۔  جس میں لوگ ایک خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ حکومت کا نرخوں پرکوئی کنٹرول نہیں ہے حکومت منافع خوروں کے آگے بے بس ہے اور انکے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے بھی قاصر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...