امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ عالمی دہشتگردی کی حمایت کررہے ہیں ، مفتی ظفر جبار

امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ عالمی دہشتگردی کی حمایت کررہے ہیں ، مفتی ظفر ...

 لاہور(پ ر) جماعت اہلسنّت پاکستان نے فرانسیسی میگزین میں شائع ہونیوالے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ خود اظہار آزادی رائے کی آڑ میں عالمی دہشتگردی کی حمایت کررہے ہیں گزشتہ روز ڈیفنس میں ایک اہم اجلاس اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے کہا امت مسلمہ کو گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالوں کی حمایت کرنیوالے تمام ممالک کا سفارتی بائیکاٹ کرنا چاہئے اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرکے ان مسلم حکمرانوں کا بھی احتساب کیا جائے جنہوں نے پیر س میں گستاخانہ میگزین کی حمایت میں ہونیوالے مارچ میں شرکت کی پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف سنی تنظیموں کے زیر اہتمام 27 جنوری کو مشترکہ ریلی نکالی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4