امریکا ،اسرائیل اورانڈیا طالبان کے سہولت کارہیں، محمد امین خالد

امریکا ،اسرائیل اورانڈیا طالبان کے سہولت کارہیں، محمد امین خالد

 لاہور(پ ر) گلوبل فورم کے چیئرمین محمد امین خالد نے کہا ہے کہ امریکا ،اسرائیل اورانڈیا طالبان کے سہولت کارہیں ،طالبان انہی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں ’’ سی آئی اے ‘‘ ’’ موساد ‘‘ اور ’’را ‘‘ کیساتھ ملکرپاکستان میں دہشتگردی کی کارروایوں کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکرکے پاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی پرقبضہ کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بھارتی مسلمانوں کے قاتل نریندرمودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ایک مرتبہ پھرسے بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام شروع ہوگیا ہے اس قتل عام پرانسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں اوراقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے پاکستان گلوبل فورم کے چیئرمین محمد امین خالد نے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پاکستان کی سالمیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی امریکا اوراسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پاکستان پرجنگ مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے ،ورکنگ باؤنڈری اورکنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی مسلسل جارحیت اس بات کا پیش خیمہ ہے بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون کومدنظررکھتے ہوئے پاکستان کی حکومت کو ملک کے دفاع کومضبوط بنانے کیلئے سول ڈیفنس کودوبارہ فعال کرنے کی ضرورت ہے۔  اوراس حوالے سے ملک بھرکے نوجوانوں کوسول ڈیفنس کی تربیت دی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4