عمران خان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، عرفان دولتانہ

عمران خان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، عرفان دولتانہ

 لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہوچکی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ڈیڑھ سال تک عوامی فلاح کیلئے کچھ نہ کیا جس وجہ سے عوام ان کے سخت مایوس ہیں یہی وجہ ہے کہ عمران جب بھی خیبرپختونخواہ جاتے ہیں تو عوام کیخلاف احتجاج کرتے ہیں عمران خان کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ان کیخلاف خیبرپختونخواہ میں بھر پور احتجاج ہورہا ہے عمران خان نے عوام کی فلاح کیلئے کوئی قدم اٹھایا ہوتاتو عوام ان کے ساتھ نہ ہوتے۔   عمران خان سوشل میڈیا پر ہی لیڈر ہیں حقیقت میں وہ ناکام ہوگئے ہیں ان کے پاس موقع تھاکہ وہ عوام کی خدمت کرکے خود کو مضبوط کرتے مگر انہوں نے یہ موقع ضائع کردیا ان کی وجہ سے تحریک انصاف کئی حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...