انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اہل مغرب دہشتگرد ہیں، عبد الوحیدشاہد روپڑی

انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اہل مغرب دہشتگرد ہیں، عبد الوحیدشاہد روپڑی

 لاہور(پ ر) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہاکہ مسلمان نہیں بلکہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اہل مغرب دہشت گرد ہیں جوعالمی امن کو حضور رؐ کے توہین آمیز خاکے شائع کرکے آئے روز عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں، خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ کی وفات سے عالم اسلام ایک مدبر اور دانش ور لیڈر سے محروم ہو گیا ہے گزشتہ روز نیو گارڈن ٹاؤن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر نے کہا کہ مغربی اقوام کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے اگرامریکہ اور یورپی ممالک دنیا میں امن چاہتے ہیں تو ان کو اپنے رویئے پر نظر ثانی کرناہوگی، ایک طرف عالمی امن کے نام نہاد علمبردار مغربی ممالک مسلمانوں پر دہشت گردی کابے بنیاد اور جھوٹا الزام لگاتے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرکے خود دنیا کوانتہاء پسندی اور شدت پسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...