حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری کے عذ اب میں مبتلا کر رکھا ہے ، سعدیہ سہیل

حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری کے عذ اب میں مبتلا کر رکھا ہے ، سعدیہ ...

 لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری کے عذ اب میں مبتلا کر رکھا ہے بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ نے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے نااہل حکمران عوام کی چیخیں نکلوانے کی پا لیسی پر گامزن ہیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے اقتدار میں آ ئی ہے اسیلئے اُسے عوام کی کوئی فکر نہیں آئے روز قوم پر مہنگائی کے بم بر سائے جا رہے ہیں۔  ۔‘ (ن) لیگ کی حکو مت نے غر یبوں کے معاشی قتل کیلئے اب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منصوبہ بندی کر لی ہے لیکن خد ا کیلئے حکمران غر یبوں پر رحم کر یں اور عوام دشمن کسی بھی اقدام سے باز رہیں پاور پلانٹس کو فر نس آئل کی عدم فراہمی کیوجہ سے میں شد ید سردی کے باوجود بجلی کا بحران پید ا ہو چکا ہے، پنجاب کے شہری علا قوں میں 14گھنٹے دیہی علاقوں میں 18گھنٹے تک کی لو ڈشیڈ نگ کی جا رہی ہے ، مگر حکمرانوں کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگ رہی جو انکی نااہلی اور ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4