محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر ا نتظام اداروں کی سیکیورٹی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر ا نتظام اداروں کی سیکیورٹی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ...

 لاہور (پ ر) موجودہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کی فول پروف سیکورٹی کو چیک کرنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل سے ٹیموں کی تشکیل دے دی گئی ہے جو پنجاب بھر میں قائم سوشل ویلفیئر اداروں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ڈویژن ،شفیق اعوان ڈائریکٹر ایڈمن راولپنڈی ڈویژن،محمد سلیمان ڈائریکٹر پلاننگ ملتان وڈیرہ غازی خان ڈویژن،حافظ محمد اکرم ڈائریکٹر پروگرام گوجرانوالہ ڈویژن، ارشاد وحید ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن،شاہد سرفراز خان ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن،نعیم بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ڈویژن کا دورہ کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4