تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے مسلم ممالک اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں، علامہ محمد احمد لدھیانوی

تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے مسلم ممالک اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں، علامہ محمد ...

 لاہور(پ ر)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے مسلم ممالک اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں،دہشت گردی کی اہم وجہ مقدس ہستیوں کی توہین ہے،مدارس اور دینی جماعتوں کادہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،شیعہ سنی اختلاف اصولی ہے،وجوہ فساد کا خاتمہ ناگزیرہے،پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی کتابیں امن کادرس دیتی ہیں،گستاخانہ لٹریچر پر پابندی لگائی جائے،دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کرام کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پوری قوم نے اتفاق رائے سے حکومت کو تعاون کا یقین دلایا تھا۔    ،مگر حکومت نے دہشت گردی میں تفریق کرکے قومی اتحاد کو ٹھیس پہنچائی،مذہبی دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے قوانین کا بنانا اور اس پر عمل کرانا ضروری ہے ،سنی شیعہ اختلافات کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،مذہبی اختلافات میں گولی اور گالی کی کسی صورت گنجائش نہیں،فسادات کے خاتمہ کیلیے اہلسنت والجماعت حکومت سے بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہے۔   علامہ لدھیانوی نے کہاکہ عالمی سطح پر توہین رسالت کے واقعات سے مسلمانوں میں شدید اشتعال پایا جارہاہے،تمام مذاہب کی مقدس ہستیوں کو قانونی طور پر تحفظ حاصل ہے مگر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی رویہ کیوں برتا جارہاہے،تحفظ ناموس رسالت ،تحفظ اہل بیت و تحفظ ناموس صحابہؓ کے لیے قانون وقت کا اہم تقاضہ ہے،پیران پیرشیخ عبدالقادر جیلانیؓ کی کتابیں مسلمانوں کے لیے امن کا پیام ہیں،غنیۃ الطالبین پر پابندی کے بجائے ان کتابوں اور لٹریچر پر پابندی لگائی جائے جو فسادات اور گستاخی پرمبنی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4