گرین ٹاؤن، 20سالہ لڑکی نے زہریلی گو لیاں کھا لیں حالت تشویشناک

گرین ٹاؤن، 20سالہ لڑکی نے زہریلی گو لیاں کھا لیں حالت تشویشناک

 لاہور(کرائم سیل) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر 20سالہ لڑکی نے زہریلی گو لیاں کھا لیں۔ذرائع کے مطابق گرین ٹاؤن کی رہائشی 20سالہ اقرا کو اس کے والدین نے گزشتہ روز ڈانٹا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گو لیاں کھا لیں حالت نازک ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی