پولیس نے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا 50لیٹر شراب بر آمد

پولیس نے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا 50لیٹر شراب بر آمد

لاہور(کرائم سیل) نصیر آباد کے علاقہ میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 50لیٹر شراب بر آمد کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق تینوں ملزم خود شراب کشید کر کے شہر میں سپلائی کرتے تھے ۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی