پولیس کا سرچ آپریشن، 45افراد کوحراست میں لے لیاگیا

پولیس کا سرچ آپریشن، 45افراد کوحراست میں لے لیاگیا

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 45افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ، گجر پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پولیس کی جانب سے گزشتہ رات سرچ آپریشن کیا گیا جس میں چوہنگ سے 5اور گجر پورہ سے 40افراد کو شک کی بنیاد پر اور کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں مجموعی طور پر چار ہزار افراد سے انکوائری کی گئی۔

مزید : علاقائی