شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات،5افراد شدید زخمی ہو گئے

شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات،5افراد شدید زخمی ہو گئے

لاہور(کرائم سیل) لاہور میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں محمد عرفان اور ریحان زخمی ہو گئے جبکہ کینال روڈ پر دھند کے باعث موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی اور اس پر سوار احمد بلال شدید زخمی ہو گیا۔سگیاں کے علاقہ میں دھند کے باعث دو کاروں کی ٹکرسے ڈرائیور رلی اور امجد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...