نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو چچا زاد بھائی یکے بعد دیگر قتل

نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو چچا زاد بھائی یکے بعد دیگر قتل

پیرمحل (نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان)نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو چچا زاد بھائی یکے بعد دیگر قتل ۔تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے موضع بھسی کے قریب گاؤں 741گ ب میں فصل کماد سے ایک ستائیس سالہ شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد کی ہے جس کا نام محمد ساجد ولد محمد امیر جو کہ 718گ ب کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ کچھ روز قبل گاؤں 717گ ب فصل کماد میں سے ایک شخص محمد عارف عرف کاکا کی نعش برآمد کی گئی تھی جس کے قتل کا مقدمہ تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر رکھا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق محمد عارف عرف کاکا کو گردن کی ہڈی توڑ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا اور باخبر ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ محمد ساجد اور محمد عارف عرف کاکا چچا زاد بھائی ہیں اور ایک ہی دن دونوں گھر سے غائب ہوئے اور مبینہ قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے محمد ساجد کی نعش تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کی غرض سے پیرمحل شفٹ کر دی تھی ۔

مزید : علاقائی