قصور، خاتون کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

قصور، خاتون کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 قصور(بیورورپورٹ) صدر پھولنگر پولیس نے نواحی گاؤں بہرام کے میں 6ماہ قبل منیراں بی بی کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے پر اس کے خاوند محمد نیاز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق 6ماہ قبل منیراں بی بی نے مبینہ گھریلو تنازعہ پر دل برداشتہ ہو کرمبینہ اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے دفعہ174کے تحت کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی مقتولہ منیراں بی بی کے ورثاء کو شک تھا کہ اس نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے اس کے خاوند نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے چنانچہ مقتولہ کی والدہ ارشاد بی بی نے انصاف کے حصول کیلئے لاہورہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی سماعت کے بعد عدالت نے تھانہ پھولنگر پولیس کومقتولہ کے خاوند محمد نیاز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -