شیخوپورہ :ڈکیتی و چوری کی وارداتیں

شیخوپورہ :ڈکیتی و چوری کی وارداتیں

 شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کے قریب تین ڈاکوؤں نے مقامی ایڈووکیٹ ندیم احمد سے گن پوائنٹ پر اس کی موٹر سائیکل نمبری 464ایل ای ایم ، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیااور فرار ہو گئے جبکہ اسی تھانہ کے علاقہ سرگودھا روڈ پر واقع موبائل فون سے نامعلوم چور ایک اور ایڈووکیٹ محمد حسن کی موٹر سائیکل نمبری 2581ایس اے کے چوری کرکے فرار ہو گئے، تھانہ بھکھی کے علاقہ دھامونکے کے قریب تین ڈاکوؤں نے مسافروں سے بھرا رکشہ روک کرسواریوں سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فونز چھیننے کے بعد مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ برج اٹاری کے قریب بھی ڈاکوؤ ں نے مسافروں سے بھرے رکشہ کو روک کر مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فونز، زیورات چھین لئے، ہاؤسنگ کالونی شیخوپورہ میں محمد قاسم کے گھر داخل ہو کرڈاکو گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، اسی تھانہ کے علاقہ سب ڈویژن عطاء آباد کی واپڈا کالونی میں تین ڈاکو ایک ملازم محمد اسلم کے گھر داخل ہو کر وہاں سے ہزاروں روپے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی