داعش کے گرفتار کمانڈر کے انکشافات کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری

داعش کے گرفتار کمانڈر کے انکشافات کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری

 لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ اور مانگا منڈی سے پکڑے گئے داعش کے اہم کمانڈر سمیت 4افراد کے ابتدائی انکشافات کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔اس کے علاوہ پنجاب بھر میں بھی اسی حوالے سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور 103افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔زیر حراست افراد میں داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے کارکن شامل ہیں۔

مزید : علاقائی