دوروزہ سرچ آپر یشن میں 8افرادکو حراست میں لے لیا گیا

دوروزہ سرچ آپر یشن میں 8افرادکو حراست میں لے لیا گیا

 لاہور (کرائم سیل) سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر بھرمیں سرچ آپریشن کیا گیاجس کی قیادت تمام ڈویژنل ایس پیز کی ۔2روزہ سرچ آپر یشن کے دوران4826افراد کو چیک کیا گیا جن میں سے8افرادکو کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا ۔46افراد کے خلاف 55/109کی کارروائی کی گئی۔ کرایہ داری آرڈینیس کے تحت389کرایہ داران کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی پر ایک کرایہ دار کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کئے بغیر ہم دہشت گردی کی جنگ نہیں جیت سکتے۔جب تک ہم متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کریں گے تب تک اس ملک کے دشمنوں کے مذموم ارادوں کو ناکام نہیں بنایا جا سکتا۔ڈا کٹر حیدر اشرف نے کہا کہ سرچ سویپ آپریشن ملک میں حالیہ دہشت گردی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ملک میں دہشت گردی کے ناسور سے بچا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی مشکوک شخص یا شے کے نظر آنے پر فوری پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...