قصور:مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

قصور:مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

 قصور(بیورورپورٹ) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور سب انسپکٹر سمیت6افراد شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق قصور کھیم کرن روڈ موضع دھوپ سڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار عبدالمجید اس کے بھائی عبدالحمید اور عبدالرشید اپنے گاؤں کی جانب جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں عبدالحمید موقع پر جاں بحق اوراس کے دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے ،اسی طرح دوسرے حادثہ میں کار سوار سب انسپکٹر ابرار حسین اور دیگر4ساتھی لاہور سے اوکاڑہ جا رہے تھے کہ جب وہ پتو کی ٹول پلازہ کے قریب پہنچے تو مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں کار سوار شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...