رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون قتل، بہن بھائی زخمی

رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون قتل، بہن بھائی زخمی

 قصور(بیورورپورٹ) سرائے مغل کے نواح موضع تارا گڑھ میں مبینہ رشتہ کے تنازعہ پر مخالفین نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے خاتون کو جاں بحق اور اس کے بہن بھائی کو شدید زخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پتو کی پہنچا دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محمد اکبر کا ملزمان فیاض احمد وغیرہ کے مابین رشتہ کا تنازعہ چلا آ رہا تھا ۔وقوعہ کے روز اکبر اپنے گھر اہل خانہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ گھر میں داخل ہونیوالے ملزمان فیاض وغیرہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں امتل بی بی موقع پر جاں بحق، اس کی ہمشیرہ شفقت بی بی اور اس کا بھائی محمد اکبر شدید زخمی ہو گئے پولیس تھانہ سرائے مغل نے مقتولہ کو پاسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پتو کی پہنچا دیا ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی