وزیرآباد:ڈاکو تاجر سے موٹر سائیکل نقدی و موبائل چھین کر فرار
وزیرآباد(نما ئندہ خصوصی)گزشتہ شب محلہ شاہ صدق میں واقع کریا نہ مرچنٹ کا ما لک اسد محمودچیمہ دوکا ن بندکرکے گھرجا نے کی تیا ری کررہا تھاکہ اچانک تین مسلح ڈاکو آن دھمکے اوراسے جان سے مارنے کی دھمکی دیکرایک قیمتی موبائل،5ہزارروپے نقدی اورسی ڈی70موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔واضع رہے کہ اسی مقام پرچندروزقبل خالد نا می تاجر کی دوکا ن کے تا لے توڑکررات کی تا ریکی میں نامعلوم چور20ہزار روپے چرا کر لے گئے۔ تا حا ل کوئی گرفتاری عمل میں نہ آنے اورشہر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرسیا سی ،سما جی اورتجارتی حلقوں نے شدیداحتجاج کیا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام نوٹس لیکراصلا ح احوال کریں۔