چور ڈاکو دند ناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

چور ڈاکو دند ناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

 لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-ذرا ئع کے مطابق سٹی رائیونڈ میں رائیونڈروڈ کے رہا ئشی منیر فیصل کے گھر سے دو ڈاکوچارلاکھ 40ہزاراور ہربنس پو رہ کینال روڈبینک ہاوٗسنگ سکیم کے رہا ئشی سلام رسول کے گھر سے دو ڈاکو 3لاکھ 10ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ رائیونڈ میں ڈاکوؤں نے فیصل سے 4لاکھ 75ہزار ، چوہنگ میں امیر ٹاؤن کے رہا ئشی اکبر علی کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یر غمال بنا کر دس لاکھ 90 ہزار،لوئر مال مجاہد روڈ پررحیم خان کے گھر سے دوڈاکو 6لاکھ،لٹن روڈ فیصح روڈ کے رہائشی پرویزکے گھر سے تین ڈاکو 6لاکھ،نواں کوٹ حاجی پارک کے رہا ئشی طارق کے گھر سے دو ڈاکو پانچ لاکھ50ہزارلوٹ کرفرارہوگئے۔ شالیمار میں ڈاکوؤں نے عمران خان سے 3لاکھ 55ہزار، اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے آسیہ سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،داتا دربار میں ڈاکوؤں نے مہران سے 24ہزار روپے ،راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے عنایت سے 25ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل و نقدی ،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے جاوید سے 22ہزار روپے ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے منور سے 1لاکھ 2ہزار روپے مالیت ،گلبرگ میں ڈاکوؤں نے حارث سے 50ہزار روپے ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے عمر سے 30ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چھین لیں ۔علاوہ ازیں مصطفی ٹاؤن میں قدیر کی گاڑی جبکہ کا ہنہ میں محمود ،مزنگ میں ذوہیب ،شاہدرہ میں عابد ،نشتر کالونی میں ساجد،ٹاؤن شپ میں اعجاز ،سبز ہ زار میں اسلام دین ، شاد مان میں حسن ،اسلام پورہ میں ارشد ،شاد باغ میں عدنان ،نواں کوٹ میں نبیل ،مسلم ٹاؤن میں ماجد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی