کاہنہ،اوباش افراد نے معمولی تلخ کلامی پر16 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ملزمان فرار

کاہنہ،اوباش افراد نے معمولی تلخ کلامی پر16 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ملزمان ...

لاہور(کرائم سیل) کاہنہ کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش افراد نے 16سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ۔پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق پرانا کاہنہ کا رہائشی 16سالہ عدیل ایف اے کا طالب علم تھا۔گزشتہ روز اس کا اپنے محلہ کے 3لڑکوں سے جھگڑا ہوا جنہو ں نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کے سر پر چوٹ لگی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔مقامی افراد نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔واقعہ کا مقدمہ نمبر 329/15 دفعہ 302کے تحت درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...