باٹا پور : نا معلوم افراد نے 26 سالہ نوجوان کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا ،مقدمہ درج

باٹا پور : نا معلوم افراد نے 26 سالہ نوجوان کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا ،مقدمہ درج

 لاہور(کرائم سیل) باٹا پور کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 26سالہ نوجوان کو گلا دیا کر قتل کر دیا،پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق اوکاڑہ کا رہائشی 26سالہ محمد اعجاز باٹاپور کے علاقہ میں واقع ایک ڈیرے پر کام کرتا تھا اور ایک دن سے لاپتہ تھا۔گزشتہ روز اس کی نعش مقامی افراد کو ایک خالی پلاٹ سے ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر شواہد اکٹھے کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے لیکن قتل کے اصل محرکات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔اس حوالے سے مقدمہ نمبر 51/15 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور مقتول کے لواحقین کو اوکاڑہ میں اطلاع دے دی گئی ہے، ان کے آنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے پر ہی اصل حقائق واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی