آتشزدگی کے مختلف واقعات ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے مختلف واقعات ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ میں موبائل شاپ میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے نتیجے میں دکان کا سامان جل گیا جبکہ مناواں کے علاقہ میں نجی ہسپتال کے سٹور روم میں آتشزدگی کے باعث سٹور کا سامان جل گیا ۔پنج محل روڈ پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔نمائندہ\" پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہد محمد حسین اور محسن نے بتایا کہ 12پنج محل روڈ پر اعجاز عبد الحق کے گھر میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔گھر کے ایک کمرے میں اس کی کزن لبنٰی بی بی کا سامان بھی پڑا ہوا تھا ۔آگ کی وجہ سے گھر کا تمام سامان جل گیاجبکہ عمارت کمزور ہونے کی وجہ سے مکان کی چھت بھی گر گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیاجس نے آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...