ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا ساتھ دینگے،چینی عسکری قیادت کی جنرل راحیل شریف کو یقین دہانی

ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا ساتھ دینگے،چینی عسکری قیادت کی جنرل راحیل ...

 بیجنگ (خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر چین میں ہیں جہاں ان کی ملاقات چین کے وائس چئیرمین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل فان سے ہوئی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی سیکورٹی سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف کے دورہ کے دوران دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قوم کے تعاون سے پاکستان سے دہشتگردی کا ناسور ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں گے۔ پاک سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ چین کے وائس چئیرمین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل فان نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان میں قومی اتفاق رائے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف شروع کیا گیا آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ثابت ہو رہا ہے۔ جنرل فان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اہم سٹریٹجک پارٹنر اور دوستی کے مضبوط بندھن میں جڑے ہیں۔ ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیں گے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...