اوباما سوشل میڈیا پر ماموں بن گئے ،ٹوئٹرپر جعلی برطانوی وزیراعظم کو فالو کرتے رہے

اوباما سوشل میڈیا پر ماموں بن گئے ،ٹوئٹرپر جعلی برطانوی وزیراعظم کو فالو ...

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سوشل میڈیا پر کسی کو بھی بے وقوف بنانا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا کی سپر پاور امریکا کے صدر بھی سوشل میڈیا پر ماموں بن سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما ٹویٹر پر ساڑھے 6 لاکھ لوگوں کو فالو کرتے ہیں جن میں ایک جعلی ڈیوڈ کیمرون بھی شامل ہے۔ جس ڈیوڈ کیمرون کو امریکی صدر فالو کرتے ہیں وہ برطانوی وزیراعظم نہیں بلکہ کمپیوٹر گیم لوور ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما کا ٹویٹر اکانٹ چلانے والی کمپنی آرگنائزیشن فار ایکشن جعلی ڈیوڈ کیمرون کے ٹویٹس چیک کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ اول