مودی اوبامہ کے صدقے واری ،پروٹول کی پرواہ کئے بغیراوبامہ سے لپٹ گئے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پالم ایئر پورٹ پر نریندر مودی بے ساختہ امریکی صدر سے لپٹ گئے،پروٹوکول کو نظر انداز کرنے پر اوبامہ سمیت تمام لوگ ششدر رہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کو امریکی صدر باراک اوبامہ بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے تو نئی دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف پروٹوکول کی روایت توڑ کر خود ایئر پورٹ پہنچے بلکہ امریکی صدر باراک اوبامہ اور ایئر پورٹ پر موجود دیگر لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب نریندر مودی تمام تر سفارتی آداب اور اپنے عہدے کا لحاظ کئے بغیر صدر اوبامہ سے بے ساختہ لپٹ گئے۔بھارتی میڈیا نے مودی کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر پورٹ پر ایسا لگ رہا تھا جیسے مودی کو صدیوں پہلے بچھڑا ہو ا اپنا کوئی عزیز مل گیا ہو۔اس موقع پر مودی کی خوشی دیدنی تھی اور پھولے نہیں سما رہے تھے۔نریندر مودی وہی شخص ہیں جنھیں سانحہ گجرات میں معصوم مسلمانوں کے قتل عام پر امریکہ نے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات سانحہ پرکلین چٹ ملنے پر مودی کی خوشی تو بنتی ہے ۔مودی بعد میں اوبامہ کے ساتھ خصوصی گاڑی میں صدارتی محل پہنچے یہاں بھی نریندر مودی نے کچھ نیا کیا اور گاڑی سے پہلے اتر کر صدر اوبامہ کے لئے دروازہ کھولا۔ نریندر مودی نے صحیح معنوں میں امریکی صدر کے لئے اپنی پلکیں بچھائی ہیں۔