پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان

 لاہور (خصوصی رپورٹ ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے،فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث کیا گیا ، اطلاق یکم فروری سے کیا جائے گا ۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ ، ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ لائٹ سپیڈ ڈیزل 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگا ، مٹی کا تیل 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں مسلسل کمی کے باعث کی جا رہی ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...