مودی کا اوبامہ کے اعزاز میں ظہرانہ،مکس سبزی،بھنا ہوا گوشت، گلاب جامن، گاجر کے حلوے اور پھلوں سے سیوا کی

مودی کا اوبامہ کے اعزاز میں ظہرانہ،مکس سبزی،بھنا ہوا گوشت، گلاب جامن، گاجر ...

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا حیدرآباد ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے اعزاز میں ظہرانہ،مکس سبزی، بنا ہوا گوشت، گلاب جامن، گاجر کے حلوے اور پھلوں سے سیوا کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی کی طرف سے اوبامہ کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے کے مینیو میں مختلف ڈشیں شامل تھیں ۔ امریکی صدر کو مکس سبزی جس میں انناس اور پنیر کا سولا، میتھی اور دیگر سبزیاں شامل تھیں اور بنا ہوا گوشت پیش کیا گیا جبکہ گلاب جامن، گاجر کا حلوہ اور پھل بھی کھلائے گئے۔ بعد میں انہیں بھارتی قہوہ اورہربل ٹی بھی پلائی گئی۔

مزید : صفحہ اول