مودی کی اوبامہ سے دوستی ہو گئی فون پر گپ شپ کرنے کادعویٰ خصوصی ہاٹ لائن کے قیام کی خواہش

مودی کی اوبامہ سے دوستی ہو گئی فون پر گپ شپ کرنے کادعویٰ خصوصی ہاٹ لائن کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہاہے کہ ان کی امریکی صدرباراک اوبامہ سے دوستی ہو گئی اوردونوں فون پر بھی گپ شپ کرتے ہیں ۔ ہفتہ کو مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے نریندر مودی سے سوال کیا کہ آج پالم ایئر پورٹ اور ایوان وزیر اعظم میں آپ دونوں کی دلچسپ تصاویر دیکھی گئی ہیں،اصل معاملہ کیا ہے،دباؤ کس کا ہے؟ جس پر نریندر مودی نے کہا کہ بھارت پر کسی ملک یا شخصیت کا دباؤ نہیں ہوتا۔باراک اوبامہ اور میرے درمیان کی بات چیت ہوئی اس کو پردے میں رہنے دیں۔ہماری تصویریں گرمجوش تعلقات کی عکاس ہیں۔میری اور اوبامہ کی دوستی ہو گئی ہے۔ہم کھل کر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں اور فون پر بھی گپ شپ لگا لیتے ہیں۔ میں جس طرح اوبامہ کا خیر مقدم کیا ہے اس سے دونوں ملکوں اور دنوں ملکوں کے عوام میں بھی تعلقات بڑھیں گے۔میرے اور صدر اوبامہ کے درمیان خاص ہاٹ لائن قائم ہونی چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -