پردے میں رہنے دو: اوباما سے اکیلے میں ملاقات پر مودی کا تبصرہ

پردے میں رہنے دو: اوباما سے اکیلے میں ملاقات پر مودی کا تبصرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرباراک اوباما سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندرا ومودی کاکہناتھاکہ اکیلے میں کیا باتیں ہوئیں، پردے میں رہنے دوتو بہتر ہے ، ہم دونوں میں بے تکلفی ہوگئی ہے اور ہنسی مذاق بھی کرلیتے ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ وہ پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ دوممالک کے رشتوں میں فل سٹاپ اور کامے کے امکانات کم ہوتے ہیں ، لیڈروں کے درمیان کھلاپن کتناہے اور کیمسٹری کیسے میچ کرتی ہے ،اِسی سے تعلقات کا اندازہ ہوتاہے اور اس کا بہت اثر ہوتاہے ۔ مودی کاکہناتھاکہ کیمرے سے دوراکیلے میں ملیں تو ایک دوسرے کو جانچ سکتے ہیں ،ہم دونوں کے اس کھلے پن کی وجہ سے دوستی بن گئی ،امریکہ اور بھارت کے علاوہ دونوں ممالک کے عوام کو بھی قریب لایا،ذاتی کیمسٹری آگے بڑھنی چاہیے ، وہ ایک دوسرے کواچھی طرح جان چکے ہیں ۔ یادرہے کہ ون آن ون ملاقات کے بعد مودی اور اوباما کو لان میں چہل قدمی کرتے ہوئے اکیلے دیکھاگیاتھا جس سے متعلق میڈیا کے ایک نمائندے نے سوال کیاتھا۔

مزید :

صفحہ اول -