اوباما کا دورہ بھارت خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ہو گا ،سرتاج عزیز

اوباما کا دورہ بھارت خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ہو گا ،سرتاج عزیز

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے جنوبی ایشیا کے دورے سے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن ہر ایک کے مفاد میں ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنائے بغیر خطے میں ترقی اورخوشحالی کا سہانا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری کو حالیہ دورے کے دوران مختلف امور کے بارے میں پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...