اسحاق ڈار نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

اسحاق ڈار نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ا سلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جو وزارت پانی و بجلی کی طرف سے انہیں پیش کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے ذریعے مرحلہ وار بنیادوں پر بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا جس کا مقصد گردشی قرضے کی ادائیگی ہے جو اس وقت تین سو ارب تک پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت لائن نقصانات بھی صارفین پر ڈالے جانے کا امکان ہے جس سے ان کے بلوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں کو اپنے نقصانات پورے کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ان کمپنیوں کی سفارشات پر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اب تک لائن نقصانات کو صرف ڈیڑھ فیصد تک کم کیا جاسکا ہے اور اب بھی تیرہ فیصد تک لائن لاسز موجود ہیں جن کی لاگت اربوں روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -