بجلی کے موجودہ بحران میں وزارت پانی و بجلی کی غلطی نہیں،خواجہ آصف

بجلی کے موجودہ بحران میں وزارت پانی و بجلی کی غلطی نہیں،خواجہ آصف

سیالکوٹ (آن لائن) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں بجلی کے موجودہ بحران میں وزارت پانی و بجلی کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز میں دہشت گردو ں نے گیس پائپ لائنوں پر تین حملے کرکے ان کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے باعث بجلی کا بحران بڑھ گیا ہے اس وقت جو بجلی کا بحران ہے اس میں وزارت بجلی و پانی کی کوئی غلطی نہیں ہے ۔

مزید : صفحہ اول