صدر اومامہ نواز شریف کو اعتماد میں لے کر بھارت گئے ہیں،امریکی اخبار

صدر اومامہ نواز شریف کو اعتماد میں لے کر بھارت گئے ہیں،امریکی اخبار

واشنگٹن ( اے این این ) امریکی اخبار وال سٹریٹ نے کہا ہے کہ صدراوباما نے دورہ بھارت سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف کو اعتماد میں لیا تھا ،بھارت آنے اور پاکستان نہ جانے کے معاملے کی حساسیت کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا ۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر براک اوبامانے نومبر میں فون کر کے بھارت جانے اور پاکستان نہ آنے کی وجہ بتائی ،دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کر کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا معاملہ اٹھا سکتے ہیں ، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 2001سے امریکا کا اتحادی ہے ،بھارت کے ساتھ امریکی قربت کو بے چینی سے دیکھ رہا ہے ،اوباما کے مشیر کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہو سکتے ہیں امریکا ایک کے ساتھ تعلقات دوسر ے کی قیمت پر نہیں بڑھانا چاہتا ۔

مزید : صفحہ اول