جماعۃ الدعوۃ کے حرمت رسولؐ مارچ کی جھلکیاں
کراچی (این این آئی)*تحریک حرمت رسولؐ کے زیر اہتمام حرمت رسولؐ مارچ میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بارہ بجے سے ہی سفاری پارک کے سامنے جمع ہونا شروع ہو گئی تھی۔*حرمت رسولؐ مارچ کی قیادت امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کی۔*مارچ کے دوران شرکاء حرمت رسولؐ پر جان بھی قربان ہے ،گستاخ رسول کی سزا، سر تن سے جدا، و دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگاتے رہے۔*جماعۃ الدعوۃ کے دو ہزار سے زائد باوردی رضا کاروں نے حرمت رسولؐ مارچ کی سیکیورٹی و دیگر انتظامی امور بحسن و خوبی سرانجام دیے۔*حرمت رسولؐ مارچ کے موقع پر پولیس و رینجرز کی جانب سے بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ *حرمت رسولؐ مارچ سے قبل گزشتہ شب ہی اہم شاہراہوں کو کلمہ طیبہ سے مزین پرچموں اور حرمت رسولؐ کے حوالے سے بینروں سے سجا دیا گیا تھا۔*حرمت رسولؐ مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں کلمہ طیبہ والے پرچم اور شاتمین رسول کے خلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے۔*فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں اور 150 رضاکار مارچ کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ جبکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے امدادی رضاکار بھی موقع پر موجود رہے۔*تحریک حرمت رسولؐ کے حرمت رسولؐ مارچ میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔*سفاری پارک سے شروع ہونے والا مارچ شاہراہ قائدین پر پہنچ کر جلسہ عام کی صورت اختیار کر گیا۔*شاہراہ قائدین پر جلسہ حرمت رسولؐ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔*جلسہ حرمت رسولؐ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد اور حافظ محمد امجد نے سرانجام دیے۔* حافظ محمد سعید کے اسٹیج پر آنے پر شرکاء میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ نعرہ تکبیراللہ اکبر، حافظ سعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے پرجوش نعروں کے ساتھ حافظ محمد سعید کا استقبال کیا گیا۔*شاہراہ قائدین پر جلسہ گاہ میں دور دورتک انسانی سر ہی سر نظر آرہے تھے‘ شاہراہ قائدین کے گرد و نواح کے علاقے تکبیر کے نعروں سے گونجتے رہے۔*حرمت رسولؐ مارچ کے شرکاء کے لیے شاہراہ قائدین پر نورانی کباب کے سامنے پنڈال بنایا گیا تھا، جہاں شرکاء کے لیے وسیع پیمانے پر کرسیاں لگائی گئیں تھیں۔*شرکاء کے تحفظ کے لیے مختلف گیٹ بنائے گئے تھے جہاں سرچنگ کے بعد پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ جبکہ پنڈال کے اطراف جماعۃ الدعوۃ کے رضاکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔*بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندے امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید کے خطاب کی خصوصی کوریج میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔*شاہراہ قائدین سمیت شہر کی اہم شاہراؤں کو پاکستان اورجماعۃ الدعوۃ کے کلمہ طیبہ والے پرچموں، ہورڈنگ بورڈز اوربڑے بینرز سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔*جماعۃالدعوۃ کی سوشل میڈیاٹیم مارچ کی ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس دیتی رہی۔میڈیا ٹیم نے خصوصی کوریج کے لیے ہیلی کیم (ڈرون کیمرے )کا استعمال بھی کیا گیا۔ *مارچ کی کوریج کے لیے میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں کو خصوصی پاس جاری کیے گئے تھے۔*حرمت رسولؐ مارچ کے پارکنگ ایریا میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں، جبکہ اہم مقامات پراستقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔