توہین آمیز خاکوں کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے،گستاخ رسولؐ کی پھانسی کا مطالبہ

توہین آمیز خاکوں کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے،گستاخ رسولؐ کی پھانسی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ،لاہور (خصوصی رپورٹ) فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے نام پر مذہب اور انبیاء کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ گستاخ رسول کو پھانسی دی جائے،کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مین یونیورسٹی روڈ فیڈرل اردو یونیورسٹی سے حسن سکوائر تک شان مصطفی ؐملین مارچ ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ ریلی سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سے تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نبی ؐسے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔شان رسالت میں گستاخی کرنے والے دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے ،جب تک فرانس معافی نہ مانگے تحریک تحفظ ناموس رسالت ؐجاری رہے گی ۔اقوام متحدہ حرمت انبیاء کا قانون بنائے ،امریکہ اگر صلیبی جنگ کا اعلان کر رہا ہے تو اوباماکو صلاح الدین ایوبی ؒ کو بھی یاد رکھنا چاہیے ،امت مسلمہ کا ایک ایک بچہ صلاح الدین ایوبی بننے کے لیے تیار ہے ۔گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے میں حکومت نے سیاسی جماعتوں اور قوم کو یکجا نہ کیا تو یہ کام جماعت اسلامی کرے گی ۔یہ معمولی واقعہ نہیں ہم اسے فراموش نہیں کر سکتے ،گلی گلی ناموس رسالت ؐکی تحریک چلے گی۔ جماعت اسلامی کی ریلی میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماء بھی شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے تمام انبیاء کی ناموس کے تحفظ کیلئے قانون سازی اور اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری جانب فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے نام پر مذہب اور انبیاء کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک شان مصطفی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ یورپ مسلمانوں کی دل آزاری بند کرے۔ لاہور پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف نے احتجاج کیا۔ مختلف صحافتی تنظیموں نے چیئرنگ کراس پر احتجا جی کیمپ لگایا۔ گوجرانوالہ میں خواتین نے ریلی نکالی اور نعتیں پڑھیں۔ لنڈی کوتل بازار میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مظاہرہ کیا۔ چیچہ وطنی میں دینی اور مذہبی جماعتوں نے کچہری چوک میں احتجاجی ریلی نکالی۔ بورے والا میں مرکزی جما عت اہل سنت نے ریلی نکالی۔

مزید :

صفحہ اول -