کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم ملزم ماب بلوچ ساتھی سمیت ہلاک

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم ملزم ماب بلوچ ساتھی ...

 کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے اہم کردار ماب بلوچ سمیت دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی میں پولیس نے اہم ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری کی افشانی گلی میں کارروائی کی۔پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں گینگ وار کے اہم کردار سمیت ماب بلوچ سمیت دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ۔واضح رہے کہ ماب بلوچ قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے 70 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید : صفحہ اول