حکومت مشرف کو سعودی عرب بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ آج فیصلہ کرے گی

حکومت مشرف کو سعودی عرب بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ آج فیصلہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کو سعودی عرب بھیجنے یا نہ بھیجنے کے بارے میں حکومت آج پیر کو فیصلہ کرے گی تاہم قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ امکان یہی ہے کہ مشرف کو سعودی عرب کے مرحوم شاہ عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ریاض جانے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرف سے اس حوالے سے مضبوط ضمانت لینے پر غور کیا جارہا ہے کہ وہ فوری بنیادوں پر وطن واپس آجائیں گے کیونکہ ان کے خلاف غداری کیس سمیت کئی مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ وزیراعظم آفس نے اس حوالے سے پرویز مشرف کی درخواست ملنے کی تردید کی ہے تاہم وزارت داخلہ کے ذرائع نے نہ صرف درخواست ملنے کی تصدیق کی ہے بلکہ پیر کو اس کے بارے میں فیصلے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے

مزید :

صفحہ اول -