بحریہ ٹاﺅن نے بحریہ گالف سٹی اوورسیز بلاک کا اعلان کر دیا

بحریہ ٹاﺅن نے بحریہ گالف سٹی اوورسیز بلاک کا اعلان کر دیا

لندن)پ ر ( چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض حسین نے گذشتہ روز لندن میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں اوور سیز پاکستانیوں کے پر زور اصرار پر بحریہ گالف اوور سیز بلاک کا اعلان کر دیا۔اپنے خطاب میں چیئر مین بحریہ ٹاﺅن نے آئندہ جمعہ کو الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آباد کا سنگ بنیاد رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے لاہور میں گرینڈ جامع مسجدکا افتتاح کیا اور کراچی میں آٹھ لاکھ نمازیوں کیلئے مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔ اگر نیت صا ف ہو تو رب کی مدد شامل حال رہتی ہے۔ انھوںنے کہا کہ بحریہ گالف سٹی کراچی کے زبردست رسپانس پر اوور سیز پا کستانیوں کی پر زور فرمائش پر ان کیلئے 500سکوائر یارڈ ،1000سکوائر یارڈ اور 1200سکوائر یارڈ کے پلاٹس اور 500 سکوائر یارڈ،1000سکوائر یار ڈ کے لگژری گھروں پر مشتمل اوور سیز بلاک کا اعلان کر رہا ہوں مگر انکی تعداد بہت محدود ہے۔میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چیئر مین بحریہ ٹاﺅن نے کہا کہ میر ی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ میرا پیسہ بیرون ملک بنکوں میں نہ پڑا رہے بلکہ پاکستان کے عوام پر خرچ ہو،یہی وجہ ہے کہ میں نے ہمیشہ غریبوں کیلئے مفت کھانے پینے کے انتظامات،مفت علاج معالجہ اور مفت گھر کو اپنے تمام پراجیکٹس کابنیادی جزو رکھاہے۔اس کے علاوہ نوابشاہ، حیدر آباد اور کراچی میں یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ کر اچی میں میڈیکل کالج بھی بنایا جائیگا۔ملک ریاض حسین نے کہا کہ صرف کراچی پر اجیکٹس سے45ہزار ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے گئے،اگر حکومت سرپرستی کرے تو21 لاکھ ملازمتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔

اوورسیز بلاک

مزید : صفحہ آخر