سعودی عرب کو جرمن اسلحہ کی سپلائی بند

سعودی عرب کو جرمن اسلحہ کی سپلائی بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(مانیٹرنگ ڈیسک ) جرمنی نے خطے میں عدم استحکام کے باعث سعودی عرب کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا کے مطابق جرمنی نے سعودی عرب کو اسلحہ فراہمی روک دی ہے یا پھر حالات کی بہتری تک موخر کردی ہے۔ سعودی عرب کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کا فیصلہ قومی سلامتی کونسل نے ایک اہم میٹنگ کے دوران کیا ، کونسل میں چانسلر انجیلا میرکل، وائس چانسلر سگمر گیبرائل اور دیگر سات حکومت عہدیداران شامل تھے۔ حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کیلئے خطے کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور مشکل صورتحال کے باعث جہازوں کو ممکنہ خطرات درپیش ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -