آئندہ بجلی بحران شدید ترین ہو جائے گا ،منظور وٹو

آئندہ بجلی بحران شدید ترین ہو جائے گا ،منظور وٹو

لاہور(خبر نگار خصوصی)میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب نے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں بجلی کا بحران شدید ترین ہو جائیگا کیونکہ فرنس آئل حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے ختم ہونے کو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی بڑے شہروں میں بجلی کی تقریباً 12گھنٹوں سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہاتی علاقوں میں تو بجلی کبھی کبھار آنے سے پتھر کے زمانے کی یاد آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ٹیوب ویلز بند ہونے کی وجہ سے آبپاشی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جسکی وجہ سے آئندہ اچھی فصل کے امکانات مخدوش ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بڑے فخر سے کہتے تھے کہ وہ سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پاکر دکھائیں گے اور وہ مینار پاکستان میں ہاتھ میں پنکھا لئے پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف بجلی کی لوڈشیڈنگ کا احتجاج کرتے تھے، حکمران بری طرح ایکسپوز ہو گئے ہیں۔ منظور وٹو

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...