پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم ،دفعہ 144 نافذ رہا

پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم ،دفعہ 144 نافذ رہا

پشاور (آئی این پی) پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم میںکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی۔ 97 یونین کونسلوں میں سات لاکھ 54 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو ٹیموں کے سیکورٹی پر سات ہزار پولیس اہلکار تعینادت کیے گئے ۔ مہم کے لیے 4260 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

پولیو مہم

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...