دہشتگردوں کو جعلی شناختی کارڈ پر ملک سے فرار کرانے والا نادرا کا اہلکارگرفتار

دہشتگردوں کو جعلی شناختی کارڈ پر ملک سے فرار کرانے والا نادرا کا ...

لاہور(کرائم سیل)ازبک اور افغان دہشت گردوں کو ملک سے فرار کرانے کا منصوبہ بے نقاب جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے ملازم شاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے نادرا کے ملازم شاہد سے 20لاکھ روپے کے عوض 120شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کی اور ملزم 20لاکھ مین سے 8لاکھ کی قسط وصول کر چکا تھا۔اور کئی شناختی کارڈ بھی ایاز نامی شخص کو دے چکا تھا۔۔ملزم شاہد کامونکی میں نادرا کے دفتر میں تعینات ہے جس نے لاہور میں دہشتگردوں سے ملاقاتیں کر کے تمام معاملات طے کیے اور 8لاکھ روپے کی پہلی قسط بنک کے ذریعے وصول کی،ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم شاہد دوسرے شناختی کارڈز پر تصویر تبدیل کر دیتا تھا تاہم پتہ اور تمام کوائف ویسے ہی رہتے تھے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم شاہد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 40شناختی کارڈز بھی برآمد کیے ہیں۔

شناختی کارڈ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...