دہشتگردی کا خدشہ، سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی چیکنگ کی خصوصی ہدایت

دہشتگردی کا خدشہ، سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی چیکنگ کی خصوصی ہدایت

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ طور پر سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی چیکنگ کی ہدایت،گرین نمبر پلیٹ کی کسی بھی گاڑی کو خفیہ اداروں کی ٹیمیں چیک کرنے کی مجاز ہوں گی۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کی مشاورت سے تمام سرکاری گرین نمبر پلیٹ والی کاروں اور دیگر سواریوں کی خفیہ اور کھلی چیکنگ کے لیے ہدایت جاری کر دی ہے۔اور رجسٹرڈ ڈیٹا خفیہ ٹیموں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس خفیہ نگرانی کے لیے 11ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ان کو بائیو میٹرک آلات اور موبائل سافٹ ویئر دیئے گئے ہیں جو کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری معلومات موقع پر ہی دے دیتے ہیں۔

گرین نمبر پلیٹ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...